ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ابر کرم نے جھل تھل ایک کردیا

لاہور میں ابر کرم نے جھل تھل ایک کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) مون سون کا سلسلہ جاری، لاہور میں ابر کرم نے جھل تھل ایک کردیا، بارش کے ساتھ تیز ہوا نے گرمی اور حبس کو بھگا دیا۔

لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشگوار موسم کے احساس سے کھل اٹھے,کینال روڈ،گڑھی شاہو،لکشمی، ہربنس پورہ میں تیزبارش ہوئی، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا کےباعث گزشتہ کئی دنوں سے جاری حبس میں بھی کمی آئی۔

شہر میں دن کا آغاز گرمی اور حبس کے ساتھ ہوا تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہےگا، جبکہ ان بارشوں کے باعث خنکی بڑھےگی جس سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer