سٹی42: ٹرینوں کی تاخیراور فلائٹ آپریشن میں حسب معمول بہتری نہ آسکی، مسافر پریشان جبکہ انتظا میہ مسائل سے بے خبر لبمی تان کر سو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلوے کا نوٹس بھی رائیگاں گیا، 2 ماہ بعد بھی ٹرین آپریشن بحال نہ ہوسکا، کراچی اورکوئٹہ سے لاہور آنیوالی12 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے15 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس4 گھنٹے50 منٹ، جعفرایکسپریس اورعلامہ اقبال ایکسپریس4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
عوام ایکسپریس3 گھنٹے 50 منٹ لیٹ ہوئی، بزنس ایکسپریس ساڑھے3 گھنٹے، اکبرایکسپریس اور جناح ایکسپریس اڑھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچیں، کراچی سے آنیوالی قراقرم ایکسپریس2 گھنٹے، شالیمار اورگرین لائن 1گھنٹہ10 منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔ دوسری جانب فلائٹ آپریشن بھی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنا رہا، فلائٹ انکوائری کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 11 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے6 پروازیں منسوخ اور 5 تاخیرکا شکار رہیں۔
پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز پی کے719 ، ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے295 اور گوانگ زو سے آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 منسوخ کردی گئی، کراچی جانے والی پرواز پی کے798، کراچی جانے والی پرواز پی کے307 منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی پروازپی کے 385 ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔
ٹرینوں اور پروازوں کےآپریشن میں بہتری نہ ہو نے کی وجہ سے مسافر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور رہے۔