ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میوزیکل شو

ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میوزیکل شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لیجنڈ میلوڈی کوئین ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا، ترنم ناز، سائرہ نسیم، راحت ملتا نیکر اور فرح انور سمیت دیگر گلوکاروں نے میڈم کے سریلے گانے سنا کر سماں باندھ دیا۔

ملکہ ترنم نور جہاں کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں ہونے والے شو میں گلوکارہ سائرہ نسیم، فرح انور، راحت ملتانیکر سمیت دیگر گلوکاروں نے ملکہ ترنم کے سریلے گیت سنائے اور خوب داد سمیٹی۔

ہال ملکہ ترنم کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور ہر کوئی سریلے سروں میں کھویا رہا۔ گلوکارہ ترنم ناز نے شو کے آخر میں تو ایسے سر بکھیرے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد تازہ ہوگئی۔

ملکہ ترنم موسیقی کے شعبے میں کبھی بھولی نہیں جا سکتیں اور ان کی گائیکی ہمیشہ یاد رہے گی۔