ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل انتظامیہ کو قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ لیگی صدر نے اس بیرک کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں رکھا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے معاملے پر قائم ڈیڈ لاک کو توڑنے کیلئے اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔
آج شہبازشریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔ لیگی صدر کے ہمراہ آئی جی جیل، آئی جی پنجاب ،چیف سیکرٹری اور کمشنر لاہور بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے ملاقات کی۔ شہبازشریف اردلی اور دیگر قیدیوں سے بھی ملے۔
شہبازشریف نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے نیب کی اس بیرک کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں رکھا گیا تھا۔
جیل کے اندر موجود ہسپتال اور لنگر خانے کا بھی دورہ کیا۔ اسکول ، ڈسپنسری کا معیار بہتر بنانے کی ہدایات دیں جبکہ قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کو لاپرواہی نہ برتنے کا بھی حکم دیا۔