ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف سے مذاکرات، شہباز حکومت کی بڑی کامیابی

وزیراعظم شہبازشریف ، آئی ایم ایف
کیپشن: PM Shehbaz Sharif , IMF
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر بات چیت جاری ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی ایک سال کے لئے توسیع کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز واشنگٹن میں ہو رہی ہیں۔ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے تیکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ ہفتے شروع کرے گا، اسٹاف سطح پر مذاکرات مکمل کرنے کے لیے آئی ایم ایف وسطِ مئی میں مشن پاکستان بھیجے گا۔

آئی ایم ایف حالیہ دی گئی سبسڈیز جلد سے جلد واپس لیے جانے کا خواہشمند ہے، وہ دسمبر میں طے پائے ٹارگٹ میں تبدیلی کے اعداد کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان دسمبر میں طے پائے ٹارگٹ سے کم سے کم انحراف کرے، آئی ایم ایف آئندہ سال کے بجٹ کے لیے مجموعی حکمتِ عملی پر اتفاق بھی چاہتا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor