(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔
یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، تصاویر میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔
شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے درج کیا ’پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا۔