جرمنی کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو دفنانا دشوار ہوگیا

جرمنی کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو دفنانا دشوار ہوگیا
کیپشن: Germany Graveyard
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرمنی کے شہر برلن میں مسلمانوں کو دفنانے کے لیے قبرستان میں جگہ کم پڑگئی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پزیر ہے لیکن وہاں قبرستان میں مسلمانوں کو دفنانے کے لیے جگہ ختم ہوتی جارہی ہے۔عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے برلن کے مرکزی جنازہ گاہ کے منتظم کا کہنا ہے کہ برلن میں 2008 سے قبر کے لیے جگہ ڈھونڈنا ایک مسئلہ ہے لیکن کئی ماہ سے اس میں شدت آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو قبر ملنا مشکل ہوچکا ہے کیونکہ برلن انتظامیہ کے مطابق اس وقت شہر میں مسلمانوں کے لیے چھ قبرستان ہیں جس میں سے بھی ایک قبرستان میں اس وقت جگہ باقی ہے لیکن وہ بھی شہر سے کافی دور ہے۔

ایسیکلی کاریل انتظامیہ سے کافی مایوس ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 10 برس سے صرف وعدے کیے جارہے ہیں لیکن قبرستان کی جگہ مختص کرنے کے لیے کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔

اس مسئلے پر کام کرنے والے ایک رضاکار کاتجا نیپرٹ کا بھی عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کے لیے قبر ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برلن میں قبر کے لیے جگہ کا نا ملنا سارے مسلمانوں کا مسئلہ ہے جس سلسلے میں ایک مہم بھی شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ کامیابی تو ملی لیکن مسائل اب بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔

اس حوالے سے کاتجا نیپرٹ اور ان کے ساتھیوں نے اعلامتی تابوت اٹھاکر مظاہرے بھی کیے ہیں جس کے بعد مسلمانوں کو ایک ہزار قبروں کے لیے قبرستان میں جگہ بھی ملی لیکن وہ جگہ بھی تین سال بعد کم پڑگئی ہے۔