ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا نجی وسرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے شاندار تحفہ

مراد راس کا نجی وسرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے شاندار تحفہ
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کو پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ ، چھٹی سے بارہویں جماعت تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک مکمل کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا اسلامیات کے سوا دیگر مضامین سے مذہبی مواد نکالنے کے یک رکنی کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے ، مذکورہ یک رکنی کمیشن معزز سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اپنے 2014ء کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تشکیل دیا تھا، پنجاب نے نصاب سے متعلق کمیشن کے فیصلے پر نہ کوئی عملدرآمد کیا ہے اور نہ ہی اس مد میں کچھ کیا جائے گا،حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاملے کے حوالے سپریم کورٹ میں کیس پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھئے: 17 اضلاع میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پی سی ٹی بی ایکٹ کے تحت پہلے ہی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کو اس فیصلے سے تحفظ فراہم کر دیا ہے، ایکٹ کے مطابق نصابی کتب میں مذہبی مواد سے متعلق تمام امور کے بارے متحدہ علماء بورڈ کی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند ہے، حکومت قرآن کی لازمی تعلیم کے ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے،تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کیاگیاتھا،صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکر میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

باقاعدہ ںوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ 6 اپریل کو 13 اضلاع میں سکولوں کو بند کیا گیا ان کے ساتھ مزیدان 4 اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بندکئے جارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer