آوارہ کتوں کا ننھی بچی پر حملہ، ویڈیو وائرل

Dog bite on girl
کیپشن: Dog Attack
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کتا مار بریگیڈ کی جہاں آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں وہی آئے روز کتے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سندھ کے شہر دادو میں دل دہلا دینے والے مناظر، ننھی بچی پرآوارہ کتوں کے غول کا حملہ،بری طرح زخمی کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمارہے، آئے روز شہریوں، چھوٹے بچوں کو کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول بن گئے۔ سوشل میڈیا پر سندھ کے شہر دادو  کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی گلی سے گزر رہی ہوتی ہے کہ اچانک درجن بھر کتے حملہ  کردیتے ہیں۔

معصوم بچی خود کو بچانے کی بے پناہ کوشش کرتی ہے ایسے میں آوارہ کتے ننھی کلی کو نوچتے رہتے ہیں۔ اچانک پاس موجود لوگوں تک بچی کی چیخوں کی آواز پہنچتی ہے تو وہ بروقت پہنچ کر بچی کی جان بچاتے ہیں۔ ایسے اندوہ ناک واقعات انتظامیہ کی کارکردگی کا پردہ چاک کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ شہریوں کو آوارہ کتوں سے محفوظ بنایا جائے اور ان آوارہ کتوں کو صحیح طریقے سے تلف کیا جانا چایئے۔ 

قبل ازیں گزشتہ ماہ ہیئر کے علاقے سوڑا گاؤں میں بھی ایسا ہی ایک افسوس ناک یہ واقع پیش آیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دس سالہ عمر دکان سے گھریلو سامان لیکر واپس جارہا تھا کہ آوارہ کتوں نے بچے کو گھیر کر نوچنا شروع کردیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کرگاؤں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کرکتوں کو بھگایا اور دس سالہ عمر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

سوڑا گاؤں کے مکینو ں کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گاؤں کے اکثر معصوم بچے ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں جبکہ آوارہ کتے پالتو مویشیوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے آوارہ کتوں سے عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔ ان کے تدارک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئے۔