ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: مہنگائی نے شہریوں کا جینا مشکل کردیا، گندم کی نئی فصل آتے ہی شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں فی من آٹا 647 مہنگا ہوگیا۔اب لاہوریوں کو فی کلوگرام آٹا58روپے 68 پیسے میں ملے گا۔

مہنگائی کی ستائی عوام پر آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں 647 روپے اضافے کے بعد فی من آٹا 2347 روپے کا ہوگیا ۔ 15 روپے66 پیسے بڑھ کر فی کلوگرام آٹا 58روپے 68 پیسے کا ہوگیا۔مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تلملا اٹھی، بزرگ بولے 75سال عمر ہوگئی مگر کسی دور حکومت میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جتنی اب ہوگی ہے۔

کریانہ فروشوں نے بتایا کہ پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کا تھا، اب 20 کی بجائے شہریوں کو 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 880روپے میں ملے گا۔ کریانہ فروشوں نے کہا کہ اب انہیں 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی بکنگ کیلئے کہا گیا ہےجبکہ فی من آٹا 2347 روپے میں مل سکے گا۔
شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اگر بنیادی اشیائے ضروریہ ہی اتنی مہنگی ملیں گی تو غریب آدمی اپنے بچوں کے پیٹ پالے یا انہیں تعلیم دے، آٹا سستا کیا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer