ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

Security Cameras
کیپشن: Security Cameras
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ، اساتذہ اور بچوں کی سکیننگ کیساتھ آن لائن حاضری بھی لگائی جائے گی۔ 

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 2 سکولوں گورنمنٹ اے پی ایس بوائز اینڈ گرلز سکول ماڈل ٹاؤن میں کیمرے نصب ہونگے، کیمروں کا کنٹرول پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پاس ہوگا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق سکولوں میں چوری کی واردات کی روک تھام کیلئے بھی جدید کیمروں سے مدد لی جائے گی، کیمروں کے نصاب سے حاضری لگانے میں بھی اساتذہ کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید کیمرے لگانے کا مقصد اساتذہ اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بچوں پر سکولوں میں تشدد روکنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے محکمہ قانون نے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا، ٹیچر سکولوں میں طلبا کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے، کسی بھی قسم کی سزا پر ٹیچر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر ٹیچر کو برطرف بھی کیا جا سکے گا، مسودہ قانون جلد منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer