ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایم ٹی عالمی درجہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل

UMT
کیپشن: UMT
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (عمران یونس)  عالمی رینکنگ کے ادار ے " ٹائمز ہائر ایجوکیشن" نے یونیورسٹیوں کی عالمی امپیکٹ درجہ بندی 2021ء میں یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کو کوالٹی ایجوکیشن میں 101-200 درجہ دیدیا۔

  ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے دنیا بھر کی جامعات کا جائزہ لیتا ہے، یہ سنگ میل یو ایم ٹی کی متحرک قیادت صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یوا یم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، یو ایم ٹی ایکریڈیشن اینڈر ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل کی ٹیم اور تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کی مسلسل اور انتھک جدو جہد کا نتیجہ ہے۔

 صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی یہ کامیابی ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید ) کی اعلیٰ قیادت اور نظریے کا نتیجہ ہے جن کا مقصد یو ایم ٹی کو دنیا کی بہترین یو نیورسٹیز میں شامل کرنا تھا جیسا کہ اب یو ایم ٹی کا شمار ایشیاء کی ٹاپ یو نیورسٹیز کے ساتھ ساتھ اب دنیا کی بہترین کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے والی یونیورسٹیوں میں بھی ہوتا ہے۔

ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں مثبت انقلاب لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی جاب تلاش کرنے والے نہیں بلکہ جاب مہیا کرنیوالے مستقبل کے بہترین لیڈرز اور آنٹر پرینیورز پیدا کر ری ہے جو جدید اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔

 صدر یوایم ٹی نے مزید بتایا کہ ہم قوم اور تعلیمی اداروں کے مابین سماجی معاہدہ کے تحت ایک پڑھا لکھا معاشرہ قائم کررہے ہیں۔

 ڈائریکٹر ایکریڈیشن اینڈر ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل آصف سعید حیدر کا کہنا تھا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یو ایم ٹی کا شمار بہترین عالمی یونیورسٹیز میں ہوتا ہے جو کہ تعلیم کے فروغ میں قلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، یو ایم ٹی نے مجموعی طور601-800 درجہ حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو محکمہ میں واپس بلالیا، 529 ٹیچنگ اور 740 نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی 115 اساتذہ، جی سی یونیورسٹی کے 9 ، ایجوکیشن یونیورسٹی کے 15 اساتذہ کی سروسز سرنڈر کر دی گئیں، تینوں یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو 30 جون تک محکمہ ہائیر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئی یونیورسٹی اگر کسی سٹاف کو ملازمت پر رکھنا چاہے تو سیلری بجٹ کی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹی پر ہوگی، محکمہ کی جانب سے ان اساتذہ کی تنخواہیں یونیورسٹیوں کو ٹرانسفر نہیں کی جائیں گی۔ 

Sughra Afzal

Content Writer