ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی تشویشناک صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب

Pak Army
کیپشن: Pak Army
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ، جنید ریاض، علی رامے) کورونا کے بڑھتے وار، شہریوں نے احتیاط نہ کی تو مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، این سی او سی نے خبردار کر دیا، دفتری اوقات کار دن 2 بجے تک مقرر، ریسٹورنٹس میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی، بازار، کاروباری مراکز 6 بجے تک کھلے رہیں گے، 5 فیصد کورونا کیسز والے اضلاع میں سکولز بند کردیئے گئے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔

 این سی او سی کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے فوج کو بلوانے کیلئے باقاعدہ ریکوزیشن بھجوا دی ہے،ریکوزیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں فوج پولیس اور ضلعی انتظامیہ ملکر کام کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے،جس کے باعث فوج کو طلب کیا گیا۔

دوسری جانب این سی او سی کے فیصلے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 17 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ، اس سے قبل لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد مزید چار اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں اوکاڑہ، بھکر ،جھنگ اور خانیوال شامل ہیں۔

 این سی او سی نے پانچ فیصد کورونا مثبت کیس والے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات دی ہیں تاہم مذکورہ اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے بچوں کو ہفتے میں دو دن آنے کی اجازت ہو گی، وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی جو پولیس کیساتھ مل کر کورونا ایس ا و پیز پر عمل کرائے گی۔

کورونا کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو ا، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ چند روز بعد ہوگا جس کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ علیحدہ سے میٹنگ ہوگی، لاہور میں کاروباری مراکز چھ بجے تک ہی بند رہیں گے جبکہ چند مخصوص کاروباری مراکز کو چھ بجے کے بعد کھولنے کی اجازت دی جائے گی، ایسے کاروباری مراکز کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں سے بارویں تک تعلیمی ادارے پھر سے بند کئے جائیں گے جہاں کورونا کیسز کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہو گی، سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بھی ملک میں لاک ڈاؤن لگانے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ لاک ڈاؤ ن لگانا پڑے، لاک ڈاؤن کے متعلق صوبوں سے مل کر پلان بنائیں گے، 5 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے علاقوں میں سکولز بند ہوں گے، ملک بھر میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer