لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ

لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز توسیع کا فیصلہ، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان المبارک میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ عثمان بزدار نے اپنے صوبے کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دودھ و دہی کی دکانیں سحری کے اوقات صبح 2 سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔ کریانہ سٹورز، تندور، بیکریاں سحری کے اوقات صبح 2 سے صبح 4 بجےتک کھولنے کی اجازت ہے۔ دودھ دہی کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی۔ گروسری، کریانہ، ڈیپارٹمنٹل سٹورز وسپرمارکیٹس صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔ اسی طرح بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں، آپٹیشنز شاپس، آٹو ورکشاپس صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس کو مقررہ اوقات میں کام کی اجازت ہوگی۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کے 55 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں مجموعی مریضوں کی تعداد 943 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 84 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار851 ہو گئی، کورونا وائرس سے پنجاب میں کل 68 اموات جبکہ لاہور میں 32 ہوئی ہیں،925  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،1 ہزار 915 رائے ونڈ سے منسلک افراد 86 قیدیوں،2 ہزار 82 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، شہروں میں سب سےزیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 943 کنفرم مریض ہیں، جبکہ کُل 67 ہزار882  افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔