رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا، ٹریفک پلان کے مطابق ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز اور 02 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے ایمرجنسی اسکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے جبکہ 24 فوک لفٹرز اور 03 بریک ڈاؤنز فرائض سرانجام دیں گے۔ اہم شاہراہوں پر واقعہ سو سے زائد مساجد کے باہر ٹریفک اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔

سید حماد عابد نے وارڈنز کی سیکنڈ شفٹ میں نفری کو بڑھا دیا گیا، افطار کے وقت تمام سرکل افسران مصروف شاہراہوں پر اپنی پٹرولنگ جاری رکھیں گیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جائے گی، افطار کے وقت کوئی بھی وارڈن اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہیں جائے گا، سپاہ کی حوصلہ افزائی کےلئے سینئر ٹریفک افسران بھی چوکوں میں افطاری کریں گے۔

سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ کام شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جبکہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے مسجد شہداء، جامع القادسیہ اور جامعہ نعیمیہ سمیت مختلف مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ایس ایس پی فیصل شہزاد نے بھی داتا دربار سمیت دیگر اے کیٹگری کی مساجد میں سماجی فاصلوں کے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس افسران مساجد انتظامیہ کے تعاون سے 20ن کاتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ نمازی حضرات کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مساجد عبادت گاہوں میں گنجائش کے مطابق ہی نمازیوں کی آمد یقینی بنائیں۔