ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کی آمد، ماڈل بازاروں میں حفاظتی انتظامات نامکمل

رمضان کی آمد، ماڈل بازاروں میں حفاظتی انتظامات نامکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) رمضان سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دس سے35 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا ٹھنڈ پروگرام، شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے لگے۔

رمضان کی آمد سے قبل ہی شہر میں سبزیوں و پھلوں کے سرکاری نرخوں میں بھی ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے۔ رمضان بازار نہ لگنے سے دس ماڈل بازاروں میں لوڈ بڑھ گیا۔

ماڈل بازاروں میں کورونا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات تاحال نا مکمل ہیں، دس میں سے صرف ایک ماڈل بازار میں ڈس انفکشن ٹنل لگائی گئی جبکہ ماسک اور دستانوں کے بغیرسبزیوں وپھولوں کی فروخت بھی جاری ہے۔

رمضان سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتوں میں دس سے 35 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ آلو13 روپے اضافے کے بعد 53، پیاز 15 روپے اضافے سے53 ، لہسن35 روپے اضافے کے بعد 145، ادرک 20 روپے اضافے سے145 ،میتھی 17 روپے قیمت بڑھنے کے بعد72 ، بینگن 7 روپے اضافے کے بعد 32 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح پھول گوبھی 6 روپے اضافے سے 24، لیموں 25 روپے اضافے کے بعد 145 اروی 9 روپے اضافے کے بعد 89 اور مٹر پانچ روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہربھر میں سرکاری نرخ نظرانداز ہونے کے باوجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفاتر سے نہ نکلے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر صرف 23 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

مصنوعی مہنگائی کرانے والےمافیانےسرکاری نرخنامہ وصول کرنےکےباوجودسرکار ریٹس پر اشیاء خورونوش فروخت سےانکاری ہے۔حکومت نےمصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کوکیفر کردارتک پہنچانےکےلیے آرڈیننس تو جاری کردیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیاجارہاہے۔