ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثنا فخر کی اپنے شوہر کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

ثنا فخر کی اپنے شوہر کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایم ایم عالم روڈ (زین مدنی ) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی اپنے شوہر کے ہمراہ یو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی، ثنا فخر  نے عوام کو محتاط رہنے کا پیغام بھی دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے اپنے شوہر فخرامام کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر انسٹا پرشیئر  کی جس سے ان کے فالوورز محظوظ ہو رہے ہیں۔ ویڈیو کا کیپشن کیا میں بول سکتی ہوں ہے جس میں ثنا کسی فلم کے ڈائیلاگ خوب نبھا رہی ہیں، اس سے قبل ثنا اور فخر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چند اہم نکات پرعمل کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس حوالے سے ویڈیو  پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ احتیاط ہر حال میں علاج سے بہتر ہے، کیا یہ ضروری ہے کہ جوغلطی باقی ممالک نے کی وہ ہم بھی دہرائیں؟ ثنا فخر نے لاک ڈان کے باوجود سنجیدگی اختیار نہ کرنے والے افراد سے درخواست کی تھی خدارا اس بات کی اہمیت کو سمجھیں۔

ثنا فخر کا مزید کہنا تھا کہ یہ لاک ڈان آپ کی حفاظت کے لئے ہے کیونکہ آپ محفوظ ہیں تو ہم محفوظ ہیں۔

اس سے قبل  ثنا فخر نے اپنے01منٹ اور 3 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو بیان کے آغاز میں کہا کہ آج وہ اپنے مداحوں سے بہت ضروری پیغام شیئر کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی ہر مخلوق خدائے برتر کی تخلیق کردہ ہے، اداکارہ نے کہا کہ جانور بھی اللہ کی تخلیق ہیں انہیں بھی اس زمین میں رہنے اور بقا کے لیے کوششیں کرنے کا پورا حق ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer