کینٹ (زین مدنی ) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کا یوٹیوب چینل عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شوبز کے بیشتر ستاروں کی طرح اداکارہ صبا قمرنے بھی اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے تاہم صبا اپنے فالوررز کے لیے کچھ منفرد لے کرآئی ہیں، صبا قمر کی جانب سے پہلی کاوش موجودہ حالات سے مطابقت رکھتی ہے جس کی ویڈیو میں انہوں نے اپنے بہت سے انداز شامل کیے ہیں۔ پانچ منٹ 31 سیکنڈز دورانیے کی اس ویڈیو میں صبا قمر نے پس منظرمیں آزاد نظم پڑھتے ہوئے لاک ڈان کے دوران انسانی جذبات واحساسات کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے معاشرے کو مثبت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
صبا قمر کی تخلیقی صلاحیتیں ویڈیو میں عروج پرنظر آئیں، انہوں نے اس کا اختتام علامہ اقبال کی معروف نظم شکوہ سے لیے گئے شعرایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود وایاز، نہ کوئی بندہ رہا نہ بندہ نواز سے کیا۔ صبا قمر کے یو ٹیوب چینل پراس منفردویڈیو نے سرحد پار کے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرلی۔
معروف بھارتی گلوکار گرورندھاوا نے انسٹا پر اپنے تبصرے میں بیحد سراہتے ہوئے اس پیغام پرصبا کا شکریہ ادا کیا۔