سٹی42: صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ لیبر کے حوالے سے اہم فیصلے، لیبر کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 5 سو روپے کی منظوری دے دی گئی۔
غیر ہنر مند افراد کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار 5 سو روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، ہنر مند افراد کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔
جب کہ صوبہ میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی، ورکرز ویلفیئر فنڈ کا قیام پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019 کے تحت کیا جائے گا۔