(عامر رضا) نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت اور حکومت وقت کیخلاف نعرے بازی لارڈ میئر لاہور کو مہنگی پڑ گئی، سول لائن پولیس نے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت 5 بلدیاتی نمائندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائن میں سب انسپکٹر محمد اقبال کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمے میں میئر لاہور کرنل مبشر جاوید، شاہد بٹ عرف گلو بٹ، چیئرمین ارشد خان، زبیر اکرم، حمزہ شبیراور ایک ڈپٹی میئر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز بلدیاتی نظام کیخلاف احتجاج کی آڑ میں سڑک بلاک کی، حکومت وقت کیخلاف نعرے بازی اور تقریریں کیں، اسی دوران حمزہ نامی ملزم نے موٹرسائیکل کو آگ بھی لگا دی، مقدمےمیں روڈ بلاک کرنے، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال، حکومت کیخلاف نعرے بازی اور موٹر سائیکل جلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔