ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ:چالان کے لئے روکنے پر گاڑی نے وارڈن کو ٹکر مار دی

کاہنہ:چالان کے لئے روکنے پر گاڑی نے وارڈن کو ٹکر مار دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان:کاہنہ میں وارڈن کی چالان کیلئے گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے وارڈن کو کچل ڈالا، واررڈن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے واقع کے متعلق ضلعی پولیس کو آگاہ کر دیا۔

لفٹر انچارج امجد نے غلط پارکنگ پر گاڑی کا چالان کیا، جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے تیز رفتاری میں گاڑی بھگا دی جس کی زد میںں آکر انچارج لفٹر امجد زخمی ہوگیا۔ ڈیوٹی پر موجود وارڈنز نے ہی امجد کو جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں اس کوطبی امداد دی گئی۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امجد کو ہاتھ پر چوت آئی ہے، مگر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹریفک پولیس نے واقع کے متعلق ضلعی پولیس کو آگاہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔