ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل حزب اللہ جنگ؛  لبنان میں 300 حملے، 274 افراد ہلاک، ۱1024 زخمی

Lebanon , Hizbullah, IDF air strikes, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ  میں  دونوں اطراف سے شدید حملے جاری ہیں۔  آج  اسرائیل کی فوج نے لبنان مین ھزب اللہ کے ٹھکانوں اور تنصیبات پت تین سو سے زائد حملے کئے۔ اس سے پہلے حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر سینکڑوں راکٹ فائر کئے۔ لبنان بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۲۷۴ افراد ہلاک اور ۱1024سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 21 بچے، 39 خواتین اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔ 

آئی ڈی ایف کی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں سے پہلے لبنانی شہریوں کو  ممکنل نقصانات سے بچنے کے لئے سخت انتباہ  جاری کئے گئے تھے۔ اس کے  بعد آئی ڈی ایف نے حزب اللہ پر 300 سے زائد حملے کیے۔
مکینوں کو ٹیکسٹ میسیجز، کالز اور دیگر ذرائع سے کہا گیا کہ وہ  حزب اللہ  کے ہتھیاروں کے گوداموں اور دیگر ٹھکانوں سے فوری طور پر نکل جائیں۔

بعد ازاں ٹائمز آف اسرائیل نے لبنان کی وزارت صحت کے ھوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی آج کے ہوائی حملوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے ہسپتالوں  سے جمع ہونے والے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ آج مزید چار سو افراد اسرائیل کی حملوں میں زخمی ہو کر ہسپتالوں میں لائے گئے۔  پیر کی شام الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ آج کے ھملوں مین لبنان میں مرنے والوں کی تعداد 182 ہو گئی یے اور 727 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

نیچے تصویر میں 23 ستمبر 2024 کو لبنان کے جنوبی قصبے مرجائیون سے نبتیہ ضلع کے دیہات میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملوں سے دھواں اٹھتا ہے۔ اے پی فوٹو/حسین ملا بذریعہ ٹائز آف سرائیل 

اسرائیل کے وزیر دفاع گیلنٹ نے آج  لبنان پر نئے حملوں کے دوران کہا کہ  جنگ کے نئے مرحلے میں کامیابی کا انحصار بھی ہوم فرنٹ پر ہوگا

اسرائیلی رہنما ہرزوگ نے آج پیر کے روز کہا کہ  'اسرائیل جنگ نہیں چاہتا۔ لیکن ہمیں اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کا حق، فرض ہے''

اس سے پہلے حزب اللہ کی جانب سے  22  ستمبر کی صبح شمالی اسرائیل کے شہر  حیفہ کی جانب 80 سے زائد رتاکٹ بیک وقت فائر کئے۔ IDF کے مطابق، حزب اللہ کی طرف سے پیرصبح شمالی اسرائیل پر تقریباً 85 راکٹ داغے گئے۔ اس سے پہلے اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھی حزب اللہ نے راکٹوں کے کئے پرے یکے بعد دیگرے  شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں کی طرف فائر کئے تھے۔ 

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ کچھ راکٹوں کو روکا گیا، جب کہ کچھ نے حیفہ کے قریب کریات بیالیک اور لوئر گیلیل کی ایک کمیونٹی مورشیت کو متاثر کیا۔

کریات بیالیک میں راکٹ گرنے سے تین افراد زخمی اور نقصان ہوا۔ حزب اللہ نے ان راکٹ حملوں کے بعد حیفہ کے علاقے میں رافیل دفاعی فرم کی تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

شمالی اسرائیل میں تعلیمی اداروں کی بندش

آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ نے حزب اللہ کے  رات کے وقت  راکٹوں کے حملے کے بعد شمالی اسرائیل میں اپنی پابندیوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

تازہ ترین ہدایات کے مطابق گولان کی پہاڑیوں، گلیلی، حیفہ خلیج کے علاقے اور شمالی وادیوں میں کوئی تعلیمی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔ اجتماعات کو  بھی محدود رکھا جائے گا۔

تمام کاروباری اداروں اور دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کام کی جگہوں کے قریب راکٹ حملوں سے بچنے کے لئے مناسب پناہ گاہوں کا انتظام کرین، اگریہ پناہ گاہیں دستیاب ہوں تب ہی لوگوں کو کام کیلئے بلائیں۔