زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق،خواتین، بچوں سمیت 32 افراد کی حالت غیر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زوار حسین کاظمی: سرگودھا میں زہریلا کھانے کھانے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین ، بچوں سمیت 32 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 126 شمالی میں فوتگی والے گھر میں قرآن خوانی کے بعد کھانا تقسیم کیا گیا جسے کھاتے ہی خواتین بچوں اور بزرگوں نے کہہ کرنا شروع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر علاقہ مکینوں نے ریسکیو اور پولیس کو کال کرکے موقع پر طلب کرلیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے رمضان نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ  32 افراد کو حالت غیر ہونے پر طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گندم میں رکھنے والی گولیاں آٹا پسائی کے وقت مبینہ طور پر پس کر آٹے میں مکس ہوگئی تھی جس کے باعث تمام افراد کی حالت غیر گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے روٹی اور سالن تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوایا جارہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جاسکے ۔