ایشئین گیمز میں خراب کارکردگی آئی تو ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن

Asian Games, Pakistan Athletics Federation, Pakistan Olympics Association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: ایشئین گیمز  میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستہ کی پرفارمنس اور مینیجمنٹ کے حوالے سے افسوسناک صورتحال سامنے آ رہی ہے۔  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے تعلقات میں مزید تلخی سامنے آ گئی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے انیسویں ایشین گیمز شرکت کرنے والی ٹیم مینجمنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کی جانب سے انیسویں ایشن گیمز میں کوئی ٹیم مینجمنٹ نہیں بھجوائی گئی لہذا ایشین گیمز میں کسی قسم کی بے ضابطگیوں کی ذمہ دار اتھلیٹکس فیڈریشن نہیں ہو گی۔

اتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں کارکردگی کی ذمہ داری بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہو گی۔ اتھلیکٹس فیڈریشن نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کھلاڑیوں کی ڈوپنگ کے مسائل کی بھی ذمہ دار نہیں ہو گی اور ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار حکومت اور پاکستان اولمپک فیڈریشن ہو گی۔