ویب ڈیسک: صوفی بزرگ حضرت میاں میر کے 400 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا کل سے آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کا عرس مبارک کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایم سی ایل پیچ ورک اور لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار تین شفٹوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔واسا حکام ممکنہ بارش کے پیش نظر ڈی واٹرنگ مشینری فعال رکھیں گے۔
رافعہ حیدر نے کہا کہ لیسکو بجلی کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنائے گی۔ پولیس عرس کی تقریبات میں زائرین کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ سول ڈیفنس کے اہلکار پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.
واضح رہے کہ حضرت میاں میر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار اقدس پر چادر پوشی سے کیا جائے گا۔ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہے۔