لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 7واں ترمیمی ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 7واں ترمیمی ججز روسٹر جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی .

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 7واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 25ستمبر کو روالپنڈی بنچ  میں سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 26 اور 27 ستمبر کو ہرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 28سے 30ستمبر تک ملتان بنچ میں سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 2اکتوبر  سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔جسٹس شجاعت علی خان  27 ستمبر تک پرنسپل سیٹ  پر سماعت کریں گے۔جسٹس شجاعت علی خان 28ستمبر سے 7 اکتوبر تک ملتان بنچ میں سماعت کریں گے۔جسٹس شجاعت علی خان 9 اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔جسٹس سید شہباز علی رضوی 2اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا۔