لاہور ہائیکورٹ میں پولیس و دیگر محکموں کی مشترکہ ہنگامی مشقیں

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس و دیگر محکموں کی مشترکہ ہنگامی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد،عدالت میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئےپولیس و دیگر محکموں کی مشترکہ ہنگامی مشقیں کی گئیں.

ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ رائے ظہور حسین کھرل نے ہنگامی مشقوں کی نگرانی کی، عدالت عالیہ میں فرضی الارم بجا کر ایک فرضی حملہ آور تخلیق کر کے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔

مشق میں ریسکیو 1122، ایس پی یو، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا۔ فرضی مشق میں مختلف محکموں کی طرف سے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا, فرضی مشق میں دہشت گردوں کے حملے کو روک کر ان کو گرفتار کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار رائے ظہور حسین کھرل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کو شاباش دی۔ رائے ظہور حسین کھرل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے۔