سٹی 42:صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آج سالگرہ ہے،سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے زندگی 71 بہاریں دیکھ لیں،لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے والد محمد شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی ،صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر نے شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی.
اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک ،خواجہ احمد حسان نے شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی جبکہ لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔