ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا۔

 فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی،اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 5 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔  

 بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔ 

 بینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer