وقاص احمد :اکبری منڈی کے قریب بجلی کی تار پانی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق 16سالہ ندیم پانی میں کرنٹ آنے سے جان کی بازی ہار گیا،اکبری منڈی گرڈسٹیشن کے قریب بجلی کی تار ٹوٹ کر پانی میں گر گئی تھی،نوجوان بارش کے پانی میں سے گزرتا ہوا کرنٹ کی زد میں آ گیا۔
پولیس نےنوجوان کی لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔