پرویز الٰہی کے سرکاری ملازمین اور عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے

Chaudhry Parvez Elahi, CM of Punjab
کیپشن: Chaudhry Parvez Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مختلف شعبوں کے سرکاری ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس اور نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈنز اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی الاؤنس پنجاب پولیس کے برابرا ہوگا،ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کے لئے ن لیگ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں بھرتیوں پر پابندی نرم کرنے کی منظوری بھی دےدی۔

 وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں 142 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لئےخصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دیدی گئی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اقلیتوں کے لئےمختلف محکموں میں 19 ہزار منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی اصولی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک 24 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک مرحلہ وار5 ہزار آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے کانسٹیبل کی 3 ہزار منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کی منظوری دیدی۔

چودھری پرویز الٰہی نے پولیس کے لئے آپریشنل گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے دور میں پولیس کی ویلفیئر کا کوئی کام نہیں ہوا،پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer