(قیصرکھوکھر)حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عبدالرزاق کو ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے عبدالرزاق کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہےجبکہ محمد شعیب جدون کو ہٹا ان کی جگہ مدثر ریاض کی بطور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کر کردیا گیا ہے۔ڈی سی بھکر خرم شہزاد کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے۔ ڈی سی نارروال شاہد فرید کو او ایس ڈی بنا کر کر انکی جگہ کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
کیپٹن (ر) اکرام الحق ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی لاہور تعینات، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد شعیب خان جدوں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ مدثر ریاض ملک کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔