چیئرمین اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق بڑا بیان

petrol price in Pakistan, Ogra CM Statement
کیپشن: petrol price in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین اوگرا نے کہا  پیٹرول پر لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے،اپریل تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو  آج ڈریگولیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس پر چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جانی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔ 

پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جانی ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے اجلاس میں بتایا کہ پیٹرولیم مںصوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا منصوبہ نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی کارٹلائزیشن مشکل ہے۔اپریل تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جائیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عبد القادر کی زیر صدارت ہوا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے پیٹرول مہنگا اور مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer