(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی مل گئی، سینئر سیاستدان شیر محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
نوابشاہ سے معروف سماجی و سیاسی شخصیات سردار شیر محمد رند نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا اور عمران خان کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شیر محمد رند کا خیر مقدم کیا۔
Breaking News Nawabshah!
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) September 22, 2022
Sardar Sher Muhammad Rind who polled 54,000+ from NA213 Nawabshah against Asif Zardari joined PTI after meeting Imran Khan, Ali Zaidi & Asad Umar today. pic.twitter.com/oxPpzj4Ed4
یاد رہے کہ سردار شیر محمد رند نے 2018ء کے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار کے طور پر 53 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ یہ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جیتی تھی۔