ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کی وطن واپسی کی راہ  میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی،  احتساب عدالت نے  اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ 

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی،  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے،  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل   کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان  آنے پر گرفتار نہ کیا جائے ۔

واضح رہےکہ  گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ سے اشہتاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعقلہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔