(مانیٹرنگ ڈیسک) ظلم کی انتہا، بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان ماں اور بیٹے کو سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور برقع پہنی خاتون کا نقاب بھی پھاڑ دیا، انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ جانے والے مسلمان لڑکے واجد علی کو ہندو انتہاپسند غنڈوں نے گھیر لیا اورڈنڈوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کیا، اپنے بیٹے کو ہندو انتہاپسند غنڈوں سے بچانے کے لئے دہائیاں دیتی ماں کو بھی نہیں بخشا ان پر ہندو انتہاپسند عورتوں نے تشدد کیا۔
A Muslim man named Wajid Ali was travelling with his mother in the Indian state of Madhya Pradesh when a Hindutva mob brutally attacked him and ripped off his mother’s niqab. pic.twitter.com/frBKwSVONo
— 5Pillars (@5Pillarsuk) September 22, 2022
ہندو غنڈوں کا مجمع مسلمان ماں اور بیٹے کو گالیاں بکتا اوران پر انسانیت سوز تشدد کرتا رہا لیکن پولیس حسب معمول انہیں بچانے نہیں پہنچی۔ واجد علی اور اس کی والدہ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں اورکسی کام سے اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے۔