ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسے حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن درج کیا گیا ہے۔


ابو بکر عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کیا حسن اتفاق ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer