(ویب ڈیسک)شہر میں خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا جہاں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا pic.twitter.com/NNaXBv9oyx
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 23, 2021
ذہن نشین رہے کہ آج ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ کوئین میری کالج کے باہر بھی پیش آیا۔پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم کو کوئین میری کالج کی طرف سے 15کی کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ اوباش نوجوان چھٹی کے وقت سٹوڈنٹس سے نازیبا حرکات کر رہا تھا اور طالبات میں گھس کر دست درازی بھی کرتا رہا۔ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کی نشاندہی پر وقار نامی اوباش ملزم کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔