ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر عثمان خواجہ پاکستان کے لئے میدان میں آگئے۔عثمان خوجہ نےکہا کہ اگر یہی صورتحال بھارت کے ساتھ ہوتی تو کوئی اسے منع نہیں کرتا، پیسہ بولتاہے۔
پاکستانی نژادآسٹریلوی کرکٹرعثما خواجہ نےبھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو منسوخ کیے جانے کو مایوس کن قرار دیا۔ آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنےکےلئےپاکستان ایک محفوظ ملک ہے، آسٹریلیاکےپاس پاکستان میں نہ کھیلنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اوربورڈز پاکستان کو انکار کردیتے ہیں مگر اگریہی صورتحال بھارت میں ہو تو بھارت کو کھیلنے سے کوئی منع نہیں کرے گا۔پیسا بولتا ہے اور غالباً یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے، پاکستان میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔