ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم ناراض

British PM angry over cancellation of Pakistan visit
کیپشن: Boris Johnson
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   انگلینڈ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سخت ناراض ہوگئے۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز  کے مطابق  انگلینڈ بورڈ کے دورہ پاکستان پر ٹیمیں نہ بھیجنے کے فیصلے سے وزیراعظم بورس جانسن ناراض ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات متاثر ہوں گے۔دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان نہ ہونے سے بورس جانسن انگلش بورڈ سے ناراض ہیں۔

برطانوی میڈٰیا کے مطابق  افغانستان سے برطانوی فوجیوں اور سفارت کاروں کے انخلا پر حکومت برطانیہ پاکستان کی شکر گزار ہے ایسے میں پاکستان کو کرکٹ سے محروم کرنا درست نہیں۔ٹائمزاخبارلکھتا ہے انگلینڈ بورڈ نے وزیراعظم ہاؤس اور کلچرل منسٹری سے مشورہ کیا تھا لیکن پھر پاکستان جانے سے متعلق یکطرفہ فیصلہ سنادیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر