اساتذہ کے لئے انتہائی اہم خبر

vacant posts
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پڑھی لکھی قوم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہ رہی، سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ گئی۔

 جہاں بے روز گاری میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 90 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔ 90 ہزار سے زائد اساتذہ کے علاوہ پنجاب بھر میں سکول سربراہان کی دوہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ خالی آسامیوں پر مستقل بھرتیوں کی بجائے عارضی بھرتی کی جائے گی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مستقل بھرتی لازمی ہے، پہلے سے دستیاب اساتذہ کو آفٹرنون سکول میں تعینات کردیا گیا ہے، انٹرن اساتذہ کی بھرتیوں سے کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔شہر میں بھی خالی آسامیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہے جن پر عارضی بھرتیاں متوقع ہیں، پنجاب ٹیچرز یونین نے معیاری تعلیم کیلئے مستقل بھرتیاں لازمی قرار دیدیں۔