(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے خیبر کے قریب طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیا, سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اورسرحد کے دونوں پارسینکڑوں مسافراورکارگوگاڑیاں جمع ہوگئیں۔
طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا ایس او پیز کے تحت سرحد کو 16 جون سے افغان شہریوں کے لیے بند کر رکھا ہوا ہے۔