گورنر پنجاب نے جیلوں کیلئے ”فری ہیپاٹائٹس پروگرام“ کا افتتاح کر دیا

Governor Punjab
کیپشن: Governor Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب نے جیلوں کیلئے ”فری ہیپاٹائٹس پروگرام“ کا افتتاح کر دیا، چودھری سرور کہتے ہیں سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کیخلاف محاذ آرائی کی پالیسی ختم کرنی چاہیے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں جیلوں کا سامان صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام قیدیوں کا مفت مکمل علاج کیا جائے گا، 2023تک پورے پنجاب کو ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کا مشن مکمل کیا جائے گا، جیلوں میں بائیو میٹرک ڈیوائسز، ویکسین اور بار کوڈ سٹیکرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

 گونر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور استحکام کیلئے مکمل نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، سب نے ملک کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہے، امن کے دشمنوں کو ناکام بنانا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer