(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی محبت کے ساتھ ایک اور سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں، پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے آج ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کردی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
وائرل سیلفی میں حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں بے حد خوش نظر آرہے ہیں، حریم شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔
حریم شاہ کی مذکورہ پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا۔