لاہور سمیت پنجاب بھر کے مزارات اور دربار کھول دیے گئے

Data Darbar Lahore
کیپشن: Data Darbar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:شہر سمیت پنجاب کے مزارات اور درباروں کو کھول دیا گیا، محکمہ اوقاف پنجاب نے درباروں کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزارات اور درباروں کو کورونا وبا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ لیکن محکمہ اوقاف نے انہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری اوقاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

دوسری جانب حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 26 ستمبر کو ہورہا ہے۔ زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکیں گے۔ وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے گزشتہ روز پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ 26 ستمبر سے لے کر 28 ستمبر تک جاری رہنے والی تقریبات کے لئےسکیورٹی کے  فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، کورونا کے پیش نظر بچے اور بزرگ افراد آنے سے گریز کریں اورجو  زائرین بھی یہاں آئیں گے ان کو سختی سےایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔