ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

 پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ،آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ،مہمان ٹیم اپنا پہلا کوویڈ19 ٹیسٹ ہرارے سے کرواکر آئے گی،اسلام آباد آمد پر ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائے گی، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیںشنل ذاکر خان نے زمبابوے کی پاکستان آمد کے حوالے سے کہا کہ پاکستان دنیا کے افق پر ایک پرامن، اور محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص قائم کرنے میں کامیاب ہوگیاہے، ورلڈ سپر لیگ کی وجہ سے یہ سیریز ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer