(اکمل سومرو) ڈیڑھ سو سال بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا نیا کیمپس قائم ہونے بعد کلاسز کا اجراء، نیو کیمپس میں چھ شعبہ جات کی کلاسز شروع ہو گئی ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے چار سو ایکڑ پر محیط نئے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغازکر دیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے کلاسسز کا دورہ کیا۔ پہلے روز ذوالوجی، باٹنی، کیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، فزیکل ایجوکیشن اورسائیکالوجی سمیت آٹھ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے نئے کیمپس میں کلاسز پڑھیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے روز نئے کیمپس میں کلاسیں پڑھنے والے طلباء تاریخ کا حصہ بنے، نئے کیمپس میں صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کلا سز ہو ں گی، طلباء کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی جا ئے گی۔
وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر طلباء دونوں کیمپسز میں کلاسز اور ریسرچ لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کریں گے، نئے کیمپس کے مکمل آباد ہونے تک یہاں کلاسز صرف دن میں ہوا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے سال تک کیمپس کا ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بھی مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے اورپی سی ون کے مکمل ہونے کے بعد یہاں دو ہزار سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
Historic 1st in the history of 156 years old @gcuniversitylhr
— Asghar Zaidi (@zaidia) September 23, 2020
We depart from Old campus for a 1st ever day of lecturing at GCU’s New Campus.
We are all so excited and proud to be part of this new beginning.
Alhamdulillah!
@hecpkofficial @PunjabHed @RajaYassir_PTI @ChMSarwar pic.twitter.com/qM49a3BnF3