ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ نے اسلام کیوں قبول کیا،حقائق سامنے آگئے

بھارتی اداکارہ نے اسلام کیوں قبول کیا،حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سنجنا گلرانی نے متعدد فلموں میں کام کرتے وہ شہر ت حاصل کی جو  کم ہی اداکارؤں کو ملی، اداکارہ کے بارے ایک اہم انکشاف سامنے آیا تھا کہ انہوں مذہب اسلام کو قبول لیا اب حقائق سامنے آئے ہیں کہ سنجنا گلرانی نے اسلام کیوں قبول کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کیا مگر اس کو چھپائے رکھا،اداکارہ کا کہناتھا مذہب اسلام کی حالات وواقعات کا مشاہدہ اور بغور مطالعہ کیا اور اس تجس پیدا ہوا کہ مذہب اسلام کی تاریخ کے بارے اور معلومات ملے، اس راہ پر چلتے ہوئے پتہ چلا کے اسلام ہی سچ دین ہے۔

اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نیا نام ماہرہ رکھا کیونکہ سنجنا گلرانی کا اصل نام ارچنا منوہر گلرانی ہے ، سنجنا گلرانی انکا فلمی نام تھا۔ادکارہ نے اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے مذہب اسلام کے بارے سنتی آرہیں ہیں اور ملک میں جاری اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ان میں اسلام کو جاننے کا تجسس پیدا ہوا۔

 ماہرہ کا کہناتھا کہ وہ دین اسلام سے محبت کرتی ہیں اور اب باقی کی زندگی اس عمل اور خواہش میں گزارنا چاہتی ہیں کہ اسلام کے بارے اور اس کے اصولوں پر عمل پیرا رہوں،  تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔ سنجنا نے چند وجوہات کی بنا پر اسلام قبول کرنے کی بات کو خفیہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

 اداکارہ نے اکتوبر 2018 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer