زاہد چوہدری:شہر پر ڈینگی کے حملے جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے مزید چار مریضوں کی تصدیق مجموعی تعداد 64 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران اخترسعید ٹرسٹ ہسپتال میں 40 سالہ مالک بیگ، جناح ہسپتال میں 31 سالہ عرفان، سروسز ہسپتال میں 25 سالہ غلام حسین اور جنرل ہسپتال میں 55 سالہ اللہ رکھا کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ڈینگی کے علاج کیلئے شہر کے بڑے ہسپتالوں میں تو ڈینگی کے مریضوں کیلئے الگ وارڈ اور علاج کے انتظامات کئے گئے ہیں لیکن شہر کے ڈائیگنا سٹک سنٹرز اور ڈسپنسریاں بدستور ڈینگی کی تشخیص کیلئے ابتدائی ٹیسٹ سی بی سی کی سہولت سے محروم ہیں جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔