ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ نے پانی کے تحفظ  کے حوالے سے تحریری حکم جاری کردیا

lahore high court
کیپشن: lahore high court
سورس: lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور ہائیکورٹ کا پانی کے تحفظ کے حوالے تحریری حکم جاری کردیا، ہائیکورٹ نے زیرزمین آلودہ پانی پھنکنے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے اور وضو کے پانی کے تحفظ کے لئے واٹر ٹینکوں کی تعمیر کے لئے مختص فنڈز ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے پانی کے تحفظ کے حوالے سے کیس کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اوقاف مزار داتا گنج بخش میں وضو کے واٹر ٹینک کی تعمیر کے لئے مختص فنڈز جاری کرے،  فنڈز ریلیز کیے جائیں، تاکہ مزار داتا گنج بخش کے وضو کے پانی کےلیے واٹر ٹینک تعمیر ہوسکیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ری سائیکلنگ پر منتقل نہ ہونے والے واٹر اسٹیشنز کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے بالخصوص ڈیفنس اور کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی ری سائیکلنگ پر منتقل نہ ہونے والے واٹر اسٹیشنز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

وکلاء بارش کے پانی کو اکٹھا کرکے زیرزمین محفوظ کرنے کے حوالے سے عدالت کی آیندہ سماعت پر معاونت کریں اس کیس میں واٹر کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے واٹر کمیشن کی جانب سے زیرزمین الودہ پانی پھیکنے والی فیکٹریوں کے خلاف کی گئی رپورٹ پیش کی گئی۔

 زیر زمین پانی حاصل کرنے والی کواپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیوں  اور فیکرٹریز سے حاصل کئے گئے ایکوفائر چارجز کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی 

Shazia Bashir

Content Writer